سعودی عرب: تاریخ، معیشت اور مستقبل کے چیلنجزکا ایک جائزہ
ہر قوم کی تاریخ میں کچھ تایخی اور یادگار دن ہوتے ہیں جو اس کے وجود اور اس کے تاریخی سفر کے مراحل کوبتاتے ہیں۔ ان میں ایک وہ ہوتا ہے جب وہ قوم منصہ وجود پر نمودار ہوکراپنے تاسیسی مراحل طے کرتی ہےاور دوسرا وہ موقع ہوتا ہے جب وہ اپنی آزادی کا جشن مناتی ہے۔ یہ دونوں دن اس قوم کی اجتماعی یاداشت میں نمایاں سنگ میل کے طور دیکھے جاتے ہیں۔ اب تو یہ ایک معمول بن گیا ہے کہ جدید قومی ریاستیں ان خوشگوار لمحات کو منانے کے لیے ملک کے ہر حصے میں رنگا رنگ سرگرمیوں کا انعقاد کرتی ہیں، جس میں قوم وملک کے تئیں اپنی مظبوط وابستگی کا اظہار کیا جاتا ہے۔ مثال کے طور پر،ہندوستان ہر سال 15 اگست اور 26 جنوری کو بالترتیب برطانیہ سے اپنی آزادی اور ملک میں جمہوریت کے قیام کا جشن مناتا ہے۔اور یہ دونوں دن جدید ہندوستان کی تاریخ میں سب سے اہم یادگار دن مانے جاتے ہیں۔ریاستہائے متحدہ امریکہ بھی 4 جولائی کو اپنا قومی تہوار "آزادی کا اعلان" (Declaration of Independence) کی منظوری کی یادگارمیں ہر سال یوم آذادی کے طور پر مناتاہے۔اسی طرح، سعودی عرب میں بھی ہر سال کچھ خاص دنوں ک...