Posts

Showing posts from February, 2023

ترکیہ کازلزلہ، ہندوستانی مدد اور دونوں ملکوں کے تعلقات کا مستقبل

Image
ترکی اور بھارت کے درمیان وسطی ایشیا سے لے کر مغربی ایشیا اور افریقہ تک مشترکہ مفادات ہیں۔ (فائل فوٹو: پی ٹی آئی) ڈاکٹر آصف نواز ایمیل : draasifnawaz @gmail.com   6/ فروری کی صبح ترکیہ اور سیریا میں آئے تباہ کن زلزلے نے پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا۔ اس زلزلے میں سب سے زیادہ تباہی ترکیہ میں دیکھنے کو ملی جہاں عمارتیں اور بعض آبادیاں ملبے کا ڈھیر بن گئیں ۔یہ تحریر لکھے جانے تک سرکاری اعداد و شمار کے مطابق صرف ترکیہ میں مرنے والوں کی تعداد  کم از کم 43,556  ہو چکی ہے اور 108,068 افراد  زخمی ہوئے ہیں۔ اور کم از کم ایک کروڑ  35 لاکھ افراد اس کی زد میں آ ئے ہیں جبکہ ۴۰ لاکھ عمارتوں کے متاثر ہونے کی خبر ہے اور تقریباً 345,000 اپارٹمنٹس تباہ ہوئے۔مختلف ممالک اور تنظیموں نے زلزلے کے فورا بعد بچاوٗ اور امداد کے کاموں کے سلسلے میں متحرک ہوگئ تھیں۔سی این این کی ایک رپورٹ کے مطابق کم از کم 105 ممالک اور 16 بین الاقوامی تنظیموں نے زلزلے کے متاثرین کے لیے امداد کا اعلان کیا۔ گیارہ سے زائد ممالک نے ملبے تلے متاثرین کو تلاش کرنے کے لیے سرچ اینڈ ریسکیو کتوں کے ساتھ اپنی امدادی ٹیم...