جشن یوم جمہوریہ اور عرب و مسلم ممالک سے بڑھتے ہوئے ہندوستان کے رشتے

ہندوستان کا جشن یوم جمہوریہ اور عرب و مسلم ممالک سے بڑھتے ہوئے بھارت کے روابط ہم سب کو معلوم ہونا چاہئےکہ آج 26/جنوری کو ملک کی 74ویں تقریب یوم جمہوریہ کے موقع پر مصری صدر عبدالفتاح السیسی بطور مہمان خصوصی شرکت فرما رہے ہیں ۔ ہندوستان کی طرف سےیہ اعزاز حاصل کرنے والے وہ مصرکے پہلے اور عرب دنیا کے چوتھے رہنما ہیں، جبکہ اس سے پہلے دیگر مسلم ممالک کے 15 سربراہان اور قائدین اس تقریب میں شرکت کر چکے ہیں ۔ان میں سے تین کا تعلق عرب دنیا سے اورچار کا تعلق مغربی ایشیا اور شمالی افریقہ خطہ سے (WANA) سے رہا ہے۔ اس پر وقار تقریب میں 2001میں الجزائري صدر عبد العزيز بوتفليقة، 2003 میں ایرانی صدر سید محمد خاتمی، 2006 میں سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز آل سعود اور 2017 میں ابو ظہبی کے ولی عہد شہزادہ محمد بن زاید النہیان نے شرکت کی ہے۔ ان کے علاوہ اس تقریب کے دیگر چار مہمانان خصوصی کا تعلق جنوبی ایشیا سے بھی رہا ہے ۔پاکستان کے گورنر جنرل ملک غلام محمد نے 1955میں، پاکستان کے وزیر خوراک و...