خلیجی ممالک میں پاکستان اور بنگہ دیش نے ہندوستانی شہریوں کی نوکریاں چھین لیں
امگریشن سسٹم میں غیر ضروری وغیر منطقی تبدیلی کی وجہ سے خلیجی ممالک بالخصوص سعودی عرب سے ہندوستانی ملازمین کی لاکھوں نوکریاں پاکستان اور بنگلہ دیش منتقل آصف نواز ~ پچھلے کئی دہائیوں سے ہندوستان اور سعودی عرب کے تعلقات میں کافی گرمی دیکھی گئی ہے جس نے دونوں ملکوں کے درمیان مزید معاشی اور ثقافتی رشتوں کو ہموار کیا ہے۔ 1947 میں آزادی کے بعد ہی سے نئی دہلی نے ریاض کے ساتھ مکمل سفارتی تعلقات استوار کر لیے تھے۔ اور دونوں جانب سے اعلی سطحی دوروں کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا تھا۔ حالیہ دنوں میں پچھلے سال 2 اپریل کو خادم الحرمين الشريفين شاہ سلمان بن عبد العزيز آل سعود کی دعوت پر ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی نے 2 دن کے سرکاری دورے پر سعودی عرب کادورہ کیا۔ اس دورے میں دونوں ممالک کے لیڈران نے سیاست، معیشت، سیکورٹی، دفاع، مین پاور اور باہمی روابط کے میدان میں اپنے سودمند روایتی دوطرفہ تعلقات کو ایک نئی جہت اور بلندی عطا کرنے کی کوشش کی اور ان رشتوں کو اسٹریٹیجک پارٹنرشپ کی سطح تک پہنچانے کے لیے اہم پیش رفت بھی کی۔ ہندوستان اور سعودی عرب نے اپنے تعلقات کو اس طور سے تشکیل دیا ہے کہ دونو...