Posts

Showing posts from March, 2014

مال کی ذخیرہ اندوزی۔۔۔۔۔۔ایک خطرناک سماجی مسئلہ

مال کی ذخیرہ اندوزی۔۔۔۔۔۔ایک خطرناک سماجی مسئلہ ~آصف نواز   امیریکن نیشنل بزنس میگزین ’’فوربس‘‘ کی حالیہ رپورٹ کے مطابق سال 2013 میں 2426 ارب پتی دنیا میں موجود ہیں۔ جن کا کل اثاثہ تقریبا 5.4 ٹرلین (5400 ارب)امریکی ڈالر ہے۔ جن میں سے صرف ریاستہائے متحدہ امریکہ میں 1342 ارب پتی ہیں۔ ان میں سے سر فہرست100 میں تین ہندوستانی بھی ہیں۔ اس فہرست میں غریب ترین شخص بھی کم از کم 5 ارب ڈالر کا مالک ہے۔   اقوام متحدہ کے ایک ادارے کی رپورٹ کے مطابق سن 2000 میں پوری دنیا کی تمام دولت کا 40 فیصدحصہ صرف ایک فیصد امیر ترین لوگوں کے قبضے میں ہے اور دنیا کے دس فیصد امیر لوگ دنیا کی 85 فیصد دولت پر قابض ہیں۔ دنیا کی آدھی آبادی دنیا کی 99 فیصد دولت کی مالک ہے جبکہ دنیا کی بقیہ آدھی آبادی صرف ایک فیصد دولت پر گزارہ کرنے پر مجبور ہے۔ یہ اعداد وشمارتو سن 2000 کے ہیں، 2000 اور آج 2014 کے درمیان بے جا حمایت پر مبنی سرمایہ دارانہ نظام جس تیزی کے ساتھ پروان چڑھا ہے ، اس سے بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ یہ عدم توازن کس قدر بڑھ گیا ہوگا۔ اور آج ہم پورے یقین اور دکھ کیساتھ یہ بات کہہ سکتے ہیں ...