Posts

Showing posts from October, 2013

راجیہ سبھا کا گرتا معیار

بحث ونظر راجیہ سبھا کا گرتا معیار کیا اسے اب ختم کر دیا جانا چاہئے؟ ~ آصف نواز ابھی حال ہی میں راجیہ سبھا کے چیئرمین حامد انصاری نے ایوان بالا میں موجود ممبران پارلیمنٹ کے بارے میں وقفہ سوالات کو آسانی سے نہیں چلنے د ینے کا شکوہ کرتے ہوئے بڑے کرب بھرے لہجہ میں کہاتھا کہ "اس ایوان کے اندر ہر طرح کے قاعدے و قانون کی خلاف ورزی اور ہر طرح کے آداب و اقدار کی پامالی ہورہی ہے "۔ اور انھوں نے یہ بھی کہا تھا کہ "یہ ایوان تو اب محض سیاسی ابتری پھیلانے والوں کی ایک انجمن بن کر رہ گئی ہے"۔ نائب صدر جمہوریہ کے اس بیان اور وقفہ وقفہ سے ہمارے پارلیمنٹ کے اندر ہونے والی حرکتوں اور حالات کو دیکھ کر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ اصول و ضوابط اور اخلاقی آداب و اقدار محض کتابوں کے لئے لکھے گئے تھے، عمل سے اس کاکو ئی لینا دینا نہیں ہے۔ واقعی یہ حیرت اور تکلیف کی بات ہے کہ جو چیدہ لوگ ملک کا باگ ڈور سنبھالنے، اس کو بہتر ڈھنگ سے چلانے کے منصوبے بناتے اور خواب دیکھتے ہیں ، ان کے تعلق سے اس طرح کی باتیں سننے اور دیکھنے میں آتی ہیں۔ ابھی زیادہ دن نہیں گزرے، ۷ مارچ ۲۰۱۰ کی با...